محکمہ اینٹی کرپشن ،انوسٹی گیشن افسران سے منسلک عملہ سائلوں سے رقم بٹورنے لگا

محکمہ اینٹی کرپشن ،انوسٹی گیشن افسران سے منسلک عملہ سائلوں سے رقم بٹورنے لگا

لاہور(اپنے نمائندے سے)محکمہ اینٹی کرپشن میں انوسٹی گیشن افسران کے ساتھ منسلک سٹاف کو کرپشن کی لت پڑ گئی ،سائلین کی جانب سے دی جانے والی درخواستوں پر اپنا کاروبار چمکا لیا ،ملزمان کوقبل ازوقت اطلاع،مک مکا،دلی ہمدری ،پروٹوکول اور سائلین کو خوار کرنے میں مصروف ہو گئے ،سائلین اور ملزمان کے درمیان صلح کے لئے مڈل مین کا کردار سٹاف نے اپنے ذمہ لے لیا ،ڈائریکٹر اینٹی کرپشن لاہور ریجن سے نوٹس لینے کی اپیل کی گئی ہے۔انصاف نہ ملا تو آئندہ چند روز میں سٹاف کے خلاف درخواستیں دیں گے،سائلین کا احتجاج،مانیٹرنگ سسٹم فعال ہے،کوئی شکایات برداشت نہ کریں گے ،ترجمان محکمہ اینٹی کرپشن ۔ذرائع کے مطابق محکمہ انٹی کرپشن لاہور میں ڈائریکٹر انٹی کرپشن لاہور سے لے کر اسسٹنٹ ڈائریکٹر انوسٹی گیشن کے ساتھ منسلک سٹاف کرپشن کرکے ڈائریکٹر لاہور ریجن کی کارکردگی بھی داؤ پر لگا دی۔، ترجمان اینٹی کرپشن نے واضح موقف میں کہا ہے کہ اگر کرپشن ،رشوت وصولی اور ملزمان کوثبوتوں کی کاپیاں پہنچانے کی غیر قانونی حرکات سائل ثابت کردیں تو وہ محکمہ انٹی کرپشن کے اہلکاروں پر بھی مقدمہ درج کریں گے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4