ہلدی سے بنا وہ ایک مشروب جو آپ کو ہر بیماری سے محفوظ رکھے، بنانے کا آسان طریقہ جانئے

ہلدی سے بنا وہ ایک مشروب جو آپ کو ہر بیماری سے محفوظ رکھے، بنانے کا آسان طریقہ ...
ہلدی سے بنا وہ ایک مشروب جو آپ کو ہر بیماری سے محفوظ رکھے، بنانے کا آسان طریقہ جانئے

  

لندن(نیوزڈیسک)ہلدی کو ہمیشہ ہی کئی بیماریوں کے تدارک کے لئے استعمال کیا گیا ہے اور اس سے بنے مشروبات کے استعمال سے جسم میں مدافعتی نظام مضبوط ہوتا ہے اور نقصان دہ بیکٹیریاختم ہوتے ہیں،انفیکشنز سے نجات ملتی ہے اور جسم میں سوجن کم ہوتی ہے۔آئیے آپ کو ہلدی سے بنے ایک ایسا مشروب بتاتے ہیںجس کے استعمال سے آپ ہر بیماری سے محفوظ رہیں گے۔

اجزاء

ہلدی کا آدھا چھوٹا چمچ

ایک کپ ناریل کا دودھ

آدھا کپ پائن ایپل

ایک کیلا

دارچینی کا آدھا چھوٹا چمچ

ادرک کا آدھا چھوٹا چمچ

ایک کھانے کا چمچ ناریل کا تیل

بنانے کا طریقہ

تمام اجزاءکو ایک بلینڈر میں ڈالیں اور اچھی طرح باریک کرلیں۔اس مشروب کو دن میں کسی بھی وقت پینے سے آپ کا وزن کم ہوگا(آپ چاہیں تو مٹھاس والے اجزاءکم کرسکتے ہیں)،جلد تروتازہ ہوگی اور آپ کی یاداشت بہت اچھی ہوجائے گی۔

مزید : تعلیم و صحت