توہین عدالت پرسیکرٹری کمیونیکشن اینڈ ورکس نے غیر مشروط معافی مانگ لی

توہین عدالت پرسیکرٹری کمیونیکشن اینڈ ورکس نے غیر مشروط معافی مانگ لی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور ( نامہ نگار خصوصی) عدالتی فیصلے پرنظر ثانی کرنے پر سیکرٹری مواصلات و تعمیرات پنجاب میاں مشتاق احمد پرلاہور ہائیکورٹ نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دئیے ہیں کہ عدالتی فیصلے کا مذاق اڑانے پر کیوں نہ آپ کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔ جسٹس عائشہ اے ملک نے سیدہ کنیزہ فاطمہ کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار پچاسی سالہ خاتون سیدہ کنیزہ فاطمہ کے وکیل تفضل رضوی نے عدالت کو بتایا کہ عدالتی حکم کے باوجود نجی ملکیت پر دیپالپور قصور بائی پاس تعمیر کر دیا گیا مگر کئی برس گزرنے اور عدالتی حکم کے باوجود معاوضہ ادا نہیں کیا جا رہاجبکہ سیکرٹری کمیونیکشن اینڈ ورکس نے عدالتی فیصلے کے باوجود اس درخواست پر دوبارہ اپنا فیصلہ سنایا۔ جس پرعدالت نے سیکرٹری کمیونیکشن اینڈ ورکس میاں مشتاق احمد پر سخت اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ عدالتی فیصلے کے باوجود انہوں نے کس حیثیت میں فیصلے پر نظر ثانی کی، عدالتی فیصلے کو ہوا میں اڑانے اورعدالتی فیصلے کی تضحیک کرنے پر کیوں نہ توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائی جائے۔ کمرہ عدالت میں موجود سیکرٹری کمیونیکشن اینڈ ورکس نے عدالت سے غیر مشروط معافی مانگتے ہوئے عدالتی فیصلے پر من و عن عمل درآمد کرانے کی یقین د ہانی کرائی۔جس پر عدالت نے درخواست نمٹا دی۔

مزید :

صفحہ آخر -