جماعت اسلامی کرپشن کیخلاف 24جولائی کو راولپنڈی میں پیدل مارچ اعلان

جماعت اسلامی کرپشن کیخلاف 24جولائی کو راولپنڈی میں پیدل مارچ اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( خبر نگار خصوصی )جماعت اسلامی نے کرپشن کے خلاف چوبیس جولائی کو راولپنڈی میں پیدل مارچ کا اعلان کر دیا ۔احتجاجی مارچ لیاقت باغ سے وارث خان تک امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کی قیادت میں ہو گا ۔احتجاجی مارچ کیلئے انتظامی کمیٹیاں تشکیل دے دی گئیں ۔قائم مقائم امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے کہا کہ پانامہ. پیپیرز میں جن کے نام ہیں انکی تحقیقات کیلئے بااختیار عدالتی کمیشن بنایا جائے ۔کر پٹ عناصر قرضے معاف کرانے والے, پانامہ اور دبئی لیکس والے اس کوشش میں ہے کہ کوئی کمیشن نہ بنے۔افغانستان کی سرزمین کو پاکستان کے خلاف استعمال کرنے کیلئے بھارت کو فری ہینڈ دیا گیا ہے ،امریکی اور نیٹو فورسز کی موجودگی میں افغان عوام کی مکمل واپسی ممکن نہیں،جمعرات کو یہاں الفلاح ہال میں جماعت اسلامی کے مشاورتی اجلاس کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کرپشن سے نجات عوامی مطالبہ اور نعرہ بن چکا ہے۔حکمران طبقات میں کرپٹ عناصر بے نقاب ہو چکے ہیں. لوگ انہیں جانتے ہیں۔پانامہ پیپرز سے قبل بھی نیب, ایف آئی اے اور دیگر ادارے موجود تھے۔حکومت اور اپوزیشن جماعتوں نے عدالتی کمیشن بنانے پر اتفاق کیا۔حکومتی ٹی او آرز مسترد ہونے کے بعد پارلیمانی کمیٹی کا قیام عمل میں لایا۔پارلیمانی کمیٹی میں ڈیڈ لاک کے بعد پی پی پی اور تحریک انصاف نے ازخود الیکشن کمیشن سے رجوع کیا۔پانامہ. پیپیرز میں جن کے نام ہیں انکی تحقیقات کیلئے بااختیار عدالتی کمیشن بنایا جائے۔کرپٹ عناصر قرضے معاف کرانے والے, پانامہ اور دبئی لیکس والے اس کوشش میں ہے کہ کوئی کمیشن نہ بنے،انہوں نے کہا کہ قومی سلامتی کیلئے خدشات پیدا کئے جا رہے ہیں،عوام کو مایوس کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔کوشش کریں گے کہ اپوزیشن جماعتیں منتشر نہ ہوں ۔عدالتی کمیشن کیلئے حکومت پر دبا بڑھائیں۔اپوزیشن جماعتوں سے رابطہ کیا ہے عید کے بعد مشاورت کریں گے، کراچی میں امن کی واپسی ہو رہی ہے عوام میں اعتماد آرہا ہے،کراچی میں منظم سازش کے تحت را کے اہلکار سرگرم ہو رہے ہیں،وفاقی اور صوبائی حکومت سے مطالبہ کہ دہشت گردوں کے سامنے جھکنا نہیں۔انہوں مے کہا کہامجد صابری کے قاتلوں اور چیف جسٹس کے بیٹے کے اغوا کاروں کو گرفتار کیا جائے۔افغانستان کی سرزمین کو پاکستان کے خلاف استعمال کرنے کیلئے بھارت کو فری ہینڈ دیا گیا ہے ،امریکی اور نیٹو فورسز کی موجودگی میں افغان عوام کی مکمل واپسی ممکن نہیں۔مہاجرین کے مسئلے کو حکمت لے ساتھ حل کیا جائے۔ترکی میں ایئرپورٹ پر دھماکے کی مذمت کرتے ہیں،ترکی کو ایک منصوبے کے تحت عدم استحکام کا شکار کیا جا رہا ہے ۔

مزید :

صفحہ آخر -