چڑیا گھروں کی سیکیورٹی چیک کرنے کیلئے9افسران کی ڈیوٹیاں

چڑیا گھروں کی سیکیورٹی چیک کرنے کیلئے9افسران کی ڈیوٹیاں

لاہور(لیڈی رپورٹر) عیدکی چھٹیوں کے دوران صوبہ بھرکے پارکس اور چڑیا گھروں کے سکیورٹی انتظامات، سیاحوں کو سہولیات کی فراہمی ،سٹاف کی حاضر ی اور جملہ نظم و ضبط کو چیک کرنے کیلئے 9افسران کی ڈیوٹیاں لگادی گئی ہیں اور اس ضمن میں باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے ۔ اس امر کا فیصلہ ڈائریکٹر جنرل جنگلی حیات وپارکس پنجاب خالد عیاض خان کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں کیاگیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1