پوزیشن ہولڈرز کو غیر ملکی دورو ں کا سلسلہ جاری رہے گا،ذکیہ شاہ نواز

پوزیشن ہولڈرز کو غیر ملکی دورو ں کا سلسلہ جاری رہے گا،ذکیہ شاہ نواز

لاہور (خبرنگار) صوبائی وزیرہائر ایجوکیشن بیگم ذکیہ شاہنواز نے کہا ہے کے پوزیشن ہولڈرز غیر ملکی مطالعاتی دوروں سے بین الا قوامی سطح پر مختلف ممالک کے کلچر ، روایات سائنسی و تحقیقی ترقی سے روشناس ہورہے ہیں انہیں وہاں کی تاریخی تعمیرات دکھائی جارہی ہیں نیز عصر حاضر کی ایجادات اور دریافت سے متعا رف کروایا جارہا ہے ۔ دنیا کی بہترین یو نیورسٹیوں کی فیکلٹی سے تحقیقی لیکچر ز کا انتظام بھی کیا گیا ہے ان خیالات کا اظہارگزشتہ روز صوبائی وزیر نے ایک محکمانہ اجلا س سے خطاب کرتے ہو ئے کیا ۔

انہوں نے کہا کے پنجاب حکومت آئندہ بھی اس طرح کی تحقیقی اور مطالعاتی بین الاقوامی سرگرمیوں کا سلسلہ جاری رکھے گی ۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کی بہترین یو نیورسٹیوں کی فیکلٹی سے پوزیشن ہولڈر طلبا و طالبات کو تحقیقی لیکچر ز کا انتظام کرنا موجودہ حکومت کی علم دوستی کی بہترین مثال ہے ۔ بعدا زاں متعلقہ ڈائریکٹر ہائر ایجوکیشن نے پوزیشن ہولڈرز کے غیر ملکی دوروں سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اب حال ہی میں طلباو طالبات کو جرمن پارلیمنٹ اور برلن کی تاریخی یونیورسٹی (Humboldt)کا دورہ کروایا گیا ہے جہاں یونیورسٹی کے اساتذہ نے طلباو طالبات کو یونیوورسٹی کے مختلف پوسٹ گریجوایٹ کورسز اور سبجیکٹس سے متعلق اوراینٹیشنزدیں فیکلٹی ممبران نے طلبا کو یونیورسٹی کی تاریخی اہمیت سے بھی آگا ہ کیا ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1