مویشی منڈی کے بیوپاری ٹیکسوں کیخلاف سراپا احتجاج، عید کے بعد دھرنوں کا اعلان

مویشی منڈی کے بیوپاری ٹیکسوں کیخلاف سراپا احتجاج، عید کے بعد دھرنوں کا ...

لاہور ( اسد اقبال )ملتان روڈ پر شاہ پور کانجراں کے نزدیک قائم کر دہ لاہور کی سب سے بڑی مویشی منڈی میں ملک بھر سے آنے والے ہزاروں بیوپاری ٹیکسز کے بو جھ تلے دب کر سخت کرب میں مبتلا ہو گئے ہیں۔وزیر اعلی پنجاب کے واضح احکامات کے باوجو دٹیکس فری قرار دی گئی مویشی منڈی کے بیو پاری اور ٹرانسپورٹرز پر روزانہ ہزاروں روپے کے بے جا ٹیکسز عائد کر دیے گئے ہیں جس پر شاہ پور کانجراں مویشی منڈی کے بیوپاری کیٹل کمپنی کے ایم ڈی کے خلاف سراپا احتجاج بن گئے ہیں اور معاندانہ پالیسی کو بیو پاریوں کا معاشی قتل قرار دیتے ہوئے انتباہ کیا ہے کہ اگر بے جا ٹیکسز ختم نہ کیے گئے تو عید الفطر کے فور ی بعد کاروبار بند کر کے ملتان روڈ پر دھرنا دیا جائے گا ۔ بتایا گیا ہے کہ گزشتہ روز لاہور ڈویژن کیٹل مارکیٹ کمپنی نے عید ی مہم کا آغاز کر تے ہوئے شاہ پو رکانجراں مویشی منڈی میں آنے والے بیوپاریوں کو دونوں ہاتھوں سے لو ٹا ۔واضح رہے کہ گزشتہ روز شاہ پو کانجراں مویشی منڈی میں ہفتہ وار میلہ لگا جس میں پنجاب سمیت ملک کے دیگر حصو ں سے بیوپاری بکرے ، چھترے ، گائے اور بھینسیں فروخت کے لیے آئے ۔ جہاں پر کیٹل کمیٹی انتظامیہ نے جانور لانے والی گاڑی سے ایک ہزار سے دوہزار روپے پارکنگ فیس ، دو ہزارروپے واڑہ کرایہ وصول کیا گیا جس پر بیوپاریوں نے شدید احتجاج کیا ۔ اس حوالے سے آ ل پاکستان قصاب برادری کے صدر ملک افتخار وسیم نے بتایا کہ لاہور ڈویژن کیٹل مارکیٹ کمیٹی کے آنے کے بعد بیوپاریوں کو پہلے کی نسبت گیارہ گنا ٹیکس ادا کر نا پڑتے ہیں ۔ ستم بالا ستم یہ کہ گزشتہ روز شاہ پو کانجراں منڈی کی مین شاہراہ سے گزرنے والے جانوروں سے کیٹل کمیٹی انتظامیہ نے "عید ی مہم"کے سلسلہ میں فی جانور دو ہزار روپے کا چا لان کر تے ہوئے جر مانے عائد کیے ہیں جس کی بھر پور مذمت کر تے ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شر یف نے لاہور سمیت پنجاب بھر کی مویشی منڈیوں کو ٹیکس فر ی قرار دیا ہے تاہم ایم ڈی کیٹل کمیٹی نے احکامات ہوا میں اڑاتے ہوئے نہ صرف بیوپاریوں پر ٹیکس عائد کر دیے ہیں بلکہ منڈیوں میں کنٹین سمیت دیگر اشیاء کے ٹھیکے دے کر اشیائے ضروریہ اور کھانے پینے کی اشیاء عام مارکیٹ کی نسبت مہنگی کر دی ہیں ۔انھوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب اگر چاہیں تو مویشی منڈیوں میں پرانے نظام کے تحت چھوٹے جانور کی انٹری فیس 30روپے اور بڑے جانور کی انٹری فیس 130روپے ادا کر نے کو تیار ہیں۔ ملک افتخار نے کہا ہے کہ اگر مویشی منڈیوں پر عائد کر دہ مختلف ٹیکسز ایم ڈی کیٹل کمیٹی نے ختم نہ کیے تو عید الفطر کے فور ی بعد سینکڑوں بیوپاری سر اپا احتجا ج بنتے ہوئے ملتان روڈ پر دھر نا دیں گے ۔لاہور ڈویژن کیٹل مارکیٹ کمیٹی کے ایم ڈی ڈاکٹر احتشام نے پاکستان سے گفتگو کر تے ہوئے کہا ہے کہ شر پسند عنا صر بیوپاریوں سے بھتہ وصولی کے ساتھ ساتھ منڈی میں نشہ کا استعمال کر تے ہیں جن کے خلاف کمپنی نے کاروائی کر تے ہوئے منڈی سے باہر نکالا ہے جس کی پاداش میں پراپیگنڈے کیے جارہے ہیں جبکہ منڈی میں فروخت ہونے والی اشیاء عام مارکیٹ سے یکساں قیمتوں پر دستیاب ہیں جس پر کمپنی نے پورا چیک رکھا ہوا ہے ۔ انھوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ملک افتخار نامی شخص جو کمپنی سے بلا جواز پیسے لینے کا تقاضا بھی کرتا ہے اور اپنے بھائی کو منڈی میں ٹھیکہ بھی دلوانا چاہتا تھا تاہم کمپنی نے قانون کے مطابق ٹھیکے دیے ہیں ۔جس پر مذکورہ شخض کمپنی کے خلاف سازش رچا رہا ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1