ایل ڈبلیو ایم سی کے فیلڈ افسران کے لئے انسداد ڈینگی تربیتی پروگرام

ایل ڈبلیو ایم سی کے فیلڈ افسران کے لئے انسداد ڈینگی تربیتی پروگرام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(جنرل رپورٹر ) منیجنگ ڈائریکٹر لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی (ایل ڈبلیوایم سی) بلال مصطفی سید کی ہدایت پر ایل ڈبلیوایم سی کے فیلڈ افسرا ن بشمول زونل آفیسرز اور سپروائزرز کے لیے انسدادِ ڈینگی تربیتی پروگرام کا نعقاد کیا گیا جس کا مقصد فیلڈ افسران کو انسدادِڈینگی بالخصوص ڈینگی لاروا کی افزائش روکنے کے لیے ضروری حفاظتی تدابیر اور عملی اقدامات پر معلومات و رہنمائی دینا تھا۔ ایل ڈبلیوایم سی کے سری لنکا سے تربیتی یافتہ ماسٹر ٹرینر اور منیجر بزنس ڈیویلپمنٹ رفیق جتوئی نے کمپنی کے مرکزی دفترمیں منعقدہ تربیتی سیشن میں لیکچر دیا اور موضوع پر تفصیلاً بریف کیا۔ دورہ روزہ تربیتی پروگرام کے بعد یہ افسران دیگر فیلڈ افسران وعملہ کو تربیت دیں گی جو کہ ڈینگی سیزن میں ڈینگی کی روک تھام میں موئثر کردار ادا کریں گے۔ ترجمان جمیل خاور کے مطابق فیلڈ افسران کے لیے وقتاً فوقتاً تربیتی پروگرامز کے انعقاد کا مقصد ان کی پیشہ ورانہ استعدادکار کو بڑھانا اور انکی کارکردگی میں نکھار پیدا کرنا ہے۔