حکومت کشمیر الیکشن میں بھی دھاندلی کرے گی،عمر شریف بخاری

حکومت کشمیر الیکشن میں بھی دھاندلی کرے گی،عمر شریف بخاری

لاہور (نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی کے کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے لاہور کی نشست سے امیدوار عمر شریف بخاری نے کہا ہے کہ جنرل الیکشن کے بعد مسلم لیگ (ن) نے کشمیر کے انتخابات میں بھی دھاندلی کا منصوبہ بنا رکھا ہے تا کہ کشمیر کے الیکشن میں بھی وہ دھاندلی اور فراڈ کر کے کامیابی حاصل کر سکے لیکن کشمیری عوام (ن) لیگ کو اپنے ووٹ پر ڈاکہ ڈالنے کی ہر گز بھی اجازت نہیں دے گی۔ انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ کو آزاد کشمیر کے الیکشن میں عبرت ناک شکست ہوگی اور مودی کی پالیسیوں پر عمل پیرا ہونے والے حکمرانوں کو منہ کی کھانے پڑے گی۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ آزاد کشمیر کے الیکشن فوج کی نگرانی میں ہونے چاہیے جس کی زمہ داری الیکشن کمیشن پر ہے کہ وہ امیدواروں کے اس مطالبے کو پورا کرے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1