مسلم لیگ(ن) یوتھ ونگ کے بانی صدر کا صحافیوں،کالم نگاروں کے اعزاز میں افطار ڈنر

مسلم لیگ(ن) یوتھ ونگ کے بانی صدر کا صحافیوں،کالم نگاروں کے اعزاز میں افطار ...

لاہور(جنرل رپورٹر ) مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ پنجاب کے بانی صدر میاں غلام حسین شاہد نے مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صوبائی عہدیداران ،صوبائی وزراء ،ارکان قومی وصوبائی اسمبلی اورپارٹی کارکنان،سینئر کالم نگاروں اورصحافیوں کے اعزازمیں ایک پروقار افطار ڈنر کااہتمام کیا ۔مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صوبائی جنرل سیکرٹری وصوبائی وزیرمحنت راجہ اشفاق سرور ،صوبائی وزیر زکوٰۃملک ندیم کامران ،،صوبائی وزیراقلیتی امور طاہر خلیل سندھو،،صوبائی وزیرتنویراسلم سیٹھی ،،صوبائی وزیر بیگم ذکیہ شاہنواز،،صوبائی وزیرحمیدہ وحیدالدین ،،صوبائی وزیرچودھری ذیشان رفیق ،سینیٹر ڈاکٹرغوث نیازی ،پارلیمانی سیکرٹریزعبدالرزاق ڈھلوں،نعیم بھابھ ،طارق گل ،صوبائی صدر مسلم لیگ (ن) لیبر ونگ سیّدمشتاق حسین شاہ،جنرل سیکرٹری علماء مشائخ ونگ مفتی انتخاب احد،ممبران صوبائی اسمبلی راناعبدالرؤف ،آصف باجوہ ،طارق باجوہ،صبا صادق ،فرزانہ بٹ ،نسرین نواز،رخسانہ کوکب،ملک فہیم ،حنیف ،سردارخالد ،احمدحسن ،عبدالکریم آسی،سابق ایم پی اے رانامبشراقبال ،رانا اعجازحفیظ ،اخترحسین بادشاہ اور سرفراز شاہ ، ، ڈاکٹراجمل نیازی ،خواجہ فرخ سعید،حافظ شفیق الرحمن ، محمد ناصراقبال خان ،میاں سعید کھوکھر، ذوالفقار احمدراحت، فاروق چوہان ،جا و ید فاروقی ،مظہراقبال ، ندیم اشرف سمیت پنجاب کے تمام ضلعی صدوراورجنرل سیکرٹریزمسلم لیگ ،ضلعی صدوروجنرل سیکرٹریز مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ اورپنجاب بھر سے پارٹی کارکنان شریک ہوئے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1