حکمرانوں نے کرپشن کے ذریعے اپنے کاروبار کو وسعت دی،بریگیڈیئر (ر) اسلم گھمن

حکمرانوں نے کرپشن کے ذریعے اپنے کاروبار کو وسعت دی،بریگیڈیئر (ر) اسلم گھمن

لاہور(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء بریگیڈیر (ر) اسلم گھمن نے کہا ہے کہ نواز شریف، شہباز شریف اور انکے خاندان نے حکومت میں آکر کرپشن ، بدعنوانی اورٹیکس چوری سے اپنے کاروبار کو وسعت دی ہے ، ان کے بزنس بڑھ رہے ہیں جبکہ (ن) لیگ کی ناقص پالیسیوں سے پاکستانی معیشت کی کمر ٹوٹ چکی ہے، (ن ) لیگ کی حکومت عوام پر کسی عذاب سے کم نہیں ۔

، انہوں نے کہاکہ تین سالوں میں ریکارڈ قرضے لئے گئے ہیں اور ان کی واپسی عوام کی جیبوں پر ڈاکے ڈال کر ہو گی ، مہنگائی ، بے روزگاری کا سیلاب آیا ہوا ہے ، حکومت نے ملکی حالات درست کرنے کے لئے کوئی ٹھو س منصوبہ بندی نہیں کی ، حکومت ڈنگ ٹپاؤ پالیسی پر چل رہی ہے ،بریگیڈیر (ر) اسلم گھمن نے کہاکہ پاکستان واحد ملک ہے جو وزیراعظم کے بغیر چل رہا ہے ، ملک کے ساتھ اس سے بڑا اور کیا مذاق ہو سکتا ہے ، عوام کی فلاح و بہبود کے لئے دعوے کرنے والے دوبین سے بھی نظر نہیں آ رہے ، جبکہ (ن) لیگ کے درباری سب اچھا کہہ کر اپنے دل کو جھوٹی تسلیاں دیتے رہتے ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1