عوام مہنگائی کے نئے طوفان کا سامنا کرنے کیلئے تیار رہیں،عابد صدیقی
لاہور (نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ عوام مہنگائی کے ایک نئے طوفان کا سامنا کرنے کے لئے تیار رہیں نئے ٹیکس عائد کرنے کے علاوہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضا فہ سے روز مرّہ استعمال کی اشیا کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوگا۔ آسمان کو چھوتی اشیائے خوردونوش کی قیمتوں نے رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں عام آدمی کی زندگی کو اجیرن بنا رکھا ہے۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت پہلے ہی عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں کمی کے حساب سے عوام کو ریلیف نہیں دے رہی اب پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ممکنہ اضافہ عوام کی جیبوں پر ڈاکہ کے مترادف ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے تین سالوں سے عوام پر عذاب نازل کر رکھا ہے جس کا حساب انہیں آئندہ عام انتخابات میں دینا ہو گا۔