یورپی یونین سے تجارتی سفارتکاری تیز کرنے کا بیان خوش آئند ہے،راؤ خورشید

یورپی یونین سے تجارتی سفارتکاری تیز کرنے کا بیان خوش آئند ہے،راؤ خورشید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(کامرس رپورٹر) لاہورٹریڈرز رائٹس فورم کے وائس چےئرمین راؤ خورشید علی نے کہاہے کہ وفاقی وزیر تجارت کا یورپی یونین سے تجارتی سفارتکاری تیز کرنے کا بیان خوش آئند ہے تاہم اس کیلئے دیگر ممالک میں تعینات کمرشل اتاشیوں کی کارکردگی درست کرنا ہوگی۔مثبت نتائج نہ دینے والے کمرشل اتاشیوں کو عہدوں سے ہٹایا جائے۔ یہ بات لاہور ٹریڈرز رائٹس فورم کے وائس چےئرمین راؤ خورشید علی نے گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں کہی۔ راؤ خورشید نے کہا کہ پاکستان کے پاس پوٹینشل کی کوئی کمی نہیں ، تاہم مقامی کاروباری افراد کو بیرون ملک موجود پاکستانی سفارتخانوں کی جانب سے مثبت جواب نہ ملنے کی وجہ سے متعدد برآمد کنندگان اپنی مصنوعات کو ایکسپورٹ نہیں کر پاتے ۔
کیونکہ غیرملکی خریداروں کے ساتھ روابط کو بڑھائے اور ان کے ساتھ لائزن قائم کرنے میں کمرشل اتاشیوں کی کارکردگی غیر تسلی بخش ہے ۔ انہوں نے کہاکہ حکومت کو چاہیے کہ وہ ڈاکومنٹیڈ اکانومی کی جانب آئے تاکہ ہر کاروباری فرد کو ٹیکس نیٹ میں لایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ٹیکس دینے کی حمایت کرتے ہیں تاہم اس کیلئے لازم ہے کہ سب کیلئے ایک جیسی پالیسی بنائی جائے ۔