رمضان بازاروں میں اشیاء خوردونوش کی فروخت1کروڑ30 لاکھ38 ہزار کلو گرام سے زائد ہوگئی

رمضان بازاروں میں اشیاء خوردونوش کی فروخت1کروڑ30 لاکھ38 ہزار کلو گرام سے زائد ...

لاہور(جنرل رپورٹر ) صوبہ بھر کے 318 رمضان بازاروں میں سستی اشیاء خوردونوش کی وجہ سے عوام کا بے پناہ رش دیکھنے میں آرہاہے۔آٹا، چینی ، چاول سمیت دیگر اشیاء خوردونوش کی فروخت1کروڑ30 لاکھ38 ہزار کلو گرام سے زائد ہو چکی ہے ارزاں نرخوں اور امدادی نرخوں پر اشیاء خوردونوش دستیاب ہونے کی وجہ سے خریداری کا رجحان رمضان بازار کی طرف ہے ۔

گزشتہ روزبھی لاکھوں افراد نے رمضان بازروں میں آٹا ، چینی ، پھل ، سبزیاں ، دالیں اور اشیائے صرف کی خریداری کی ۔ رمضان مانیٹرنگ رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز رمضان بازار میں 290روپے کے امدادی نرخ پر دس کلو گرام آٹا کے134705تھیلے فروخت کئے گئے ،جبکہ اوپن مارکیٹ میں310روپے کے نرخ پر 10کلو گرام آٹے کے18967تھیلے فروخت ہوئے ،620روپے کے امدادی نرخ پر 20کلو گرام کے224606تھیلے فروخت کئے گئے ۔صوبہ بھر کے رمضان بازاروں میں چینی کی فروخت بھی عروج پر رہی ،55روپے فی کلو گرام کے امدادی نرخ پر گزشتہ روز552608کلو گرام چینی فروخت کی گئی جبکہ گزشتہ چھبیس روز میں رمضان بازارو ں میں امدادی نرخ پر11039340کلو چینی فروخت کی جا چکی ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1