باغبانپورہ ، جے ایس بینک میں واردات کرنے والے تین ملزمان گرفتار

باغبانپورہ ، جے ایس بینک میں واردات کرنے والے تین ملزمان گرفتار

لاہور(وقائع نگار) یو ٹیوب پر بینکوں میں واردات کی ویڈیو سے متاثر ہو کر باغبانپورہ کے علاقے میں جے ایس بینک میں واردات کرنے والے تین ملزمان کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔باغبانپورہ پولیس کے مطابق ملزم علی ،کاشف اور رضوان تین روز قبل جی ٹی روڑ پر جے ایس بینک کے اے ٹی ایم کے راستے بینک میں داخل ہوئے۔ ان کے بینک میں داخل ہوتے ہی سکیورٹی الارم بج اْٹھے اور اطلاع ملتے ہی پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی۔پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے تینوں ملزمان کو گرفتار کر لیا۔دوران تفتیش ملزمان نے انکشاف کیا کہ انہوں نے یوٹیوب پر بینکوں میں واردات کی ویڈیوسے متاثرہوکرواردات کی کوشش کی۔ ملزمان نے اس سے قبل تین وارداتوں کا اعتراف کیا ہے۔پولیس نے ملزمان کی نشاندہی پر چوری شدہ تین موٹرسائیکلیں اور دیگر سامان بھی برآمد کر لیا ہے۔

مزید : علاقائی