مانگا منڈی ،گھر یلوناچاقی پر 25سالہ نوجوان نے خودکشی کر لی

مانگا منڈی ،گھر یلوناچاقی پر 25سالہ نوجوان نے خودکشی کر لی

مانگا منڈی (نمائندہ خصوصی)مانگا منڈی گھر یلوناچاقی پر 25سالہ نوجوان نے فائرنگ کرکے اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا بتایا گیا ضلع سرگودھا کا رہائشی 25 سالہ محمد عمران ولد محمد اعظم مانگا منڈی میں اپنے چچا محمد خان کو ملنے کیلئے اپنی بیوی کے ہمراہ آیا ہوا تھا یہ بھی بتایا گیا ہے کہ محمد عمران کی شادی تقریباً3ماہ قبل ہوئی تھی مگر عمران کی بیوی اس کو پسند نہ کرتی تھی اکثر لڑائی جھگڑا رہتا تھا بیوی کی حرکتوں سے تنگ آکرگزشتہ صبح اپنے چچا محمد خان کی فیکٹری میں آکر تقریباً7بجے پستول سے فائرنگ کرکے اپنے آپ کو ختم کر لیا تھانہ مانگا منڈی پولیس لاش کو آٹھا کر تھانے لے گئی اور کاروائی کرکے لاش کو ورثا کے حوالے کر دیا یہ بھی بتایا گیا ہے کہ رات کو محمد عمران کا والد اور والدہ اس کو ملنے مانگا منڈی آئے ہوئے تھے مگر آج لاش کو لے کر اپنے آبائی گاؤں سرگودھا چلے گئے۔

خودکشی

مزید : علاقائی