انسٹرکٹرزکی حوصلہ افزائی کیلئے تعریفی اسنادونقدانعامات کی تقریب

انسٹرکٹرزکی حوصلہ افزائی کیلئے تعریفی اسنادونقدانعامات کی تقریب

لاہور(کرائم رپورٹر)پنجاب پولیس کے تمام ٹریننگ اداروں میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر سنٹرل پولیس آفس لاہور میں انسٹرکٹرز کی حوصلہ افزائی کے لئے انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب مشتاق احمد سکھیرا کی سربراہی میں تعریفی اسناد اور نقد انعام تقسیم کرنے کی ایک تقریب منعقد کی گئی۔ اس موقع پرایڈیشنل آئی جی ٹریننگ، کیپٹن (ر) عثمان خٹک، ایڈیشنل آئی جی آپریشنز/انوسٹی گیشنز پنجاب، کیپٹن (ر) عارف نواز،ایڈیشنل آئی جی اسٹیبلشمنٹ پنجاب، ڈاکٹر عارف مشتاق، ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز، بی اے ناصر اور AIGڈسپلن، عبدالرب کے علاوہ سی پی او کے دیگر سینےئر پولیس افسران بھی موجود تھے۔جن انسٹرکٹر ز میں تعریفی اسناد اور کیش انعامات تقسیم کیے گئے ان میں 46ڈالفن سکواڈ ماسٹر ٹرینر، 23انٹیلی جنس آپریٹرز ٹرینر، 19ایلیٹ پولیس ٹریننگ سنٹر ،11پولیس ٹریننگ سکول ملتان، 6پولیس ٹریننگ سکول راولپنڈی، 6پولیس کالج سہالہ، 3پولیس ٹریننگ کالج لاہور، 3پولیس ٹریننگ سکول سرگودھا جبکہ 3پولیس ٹریننگ سکول فاروق آباد کے ماسٹر ٹرینرز شامل ہیں۔

مزید : علاقائی