صوبائی دارالحکومت ، چور ڈاکو دندناتے تے ، شہری لاکھوں کی نقدی زیورات اور گاڑیوں سے محروم

صوبائی دارالحکومت ، چور ڈاکو دندناتے تے ، شہری لاکھوں کی نقدی زیورات اور ...

لاہور(ا پنے کرائم رپورٹرسے )صوبائی دارالحکومت میں چوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ڈاکوؤں اور چوروں نے شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیا سے محروم کردیا -ذرائع کے مطابق شاہدرہ عمر مارکیٹ میں واقع طارق کی دکان سے چارڈاکو دولاکھ 60ہزار اور گرین ٹاؤن میں واقع عدیل کی دکان سے دوڈاکو سوا لاکھ مالیت کی نقدی اور دیگر اشیا لوٹ کر فرار ہو گئے جبکہ ڈیفنس سی میں رضوان اور اسکی فیملی سے 91ہزار،مصطفی ٹاؤن میں حسن سے 90ہزار،لٹن روڈ میں طاہر سے 90ہزار،شالیمار میں عمیر اور اسکی فیملی سے 90ہزار،نواں کوٹ میں اشفاق سے 80ہزار،ڈیفنس اے میں نعمان سے 64ہزار،غالب مارکیٹ میں علی سے 55ہزار،لیاقت آباد میں آفتاب سے 55ہزار کی نقدی اور قیمتی سامان لوٹ لیا گیا ۔علاوہ ازیں مزنگ میں عارف،اقبال ٹاؤن میں انعم ،مصطفی آباد میں نعمان،فیصل ٹاؤن میں ثنا کی گاڑیاں اور شفیق آباد میں شعیب،راوی روڈ میں اویس،شاہدرہ مین امجد،مغل پو رہ میں وقاص لوئرمال میں ذیشان،باغبانپورہ میں اسامہ،نواب ٹاؤن میں علی،رائیونڈ میں جبار،چوہنگ میں ریاض،نواں کوٹ مین صابر،وحدت کالونی میں یوسف،لٹن روڈ میں امین،شمالی چھاؤنی میں مظہر،فیکٹری ایریا میں سہیل،مصطفی آباد مین عاصم،اچھرہ میں عامر،غالب مارکیٹ میں عمران،گلبرگ میں زبیر،لیاقت آباد میں نعیم،کوٹ لکھپت میں ساجد کی موٹر سائیکلیں چوری کر لی گئیں-

مزید : علاقائی