اڑھائی کروڑ روپے کا فراڈ کرنے والی جنرل مینجر اور اکاؤنٹنٹ کو گرفتار کرلیاگیا

اڑھائی کروڑ روپے کا فراڈ کرنے والی جنرل مینجر اور اکاؤنٹنٹ کو گرفتار ...

لاہور(وقائع نگار) گلبرگ انویسٹی گیشن پولیس نے کلمہ چوک میں واقع ٹریول ایجنسی کے مالک کے ساتھ اڑھائی کروڑ روپے کا فراڈ کرنے والے جنرل مینجر اور اکاؤنٹنٹ کو گرفتار کرکے کارروائی شروع کردی ہے۔کلمہ چوک میں واقع ٹریول ایجنسی کے مالک ممتاز چیمہ کے اکاؤنٹس سے سال 15۔2014میں اڑھائی کروڑ روپے نکلوا کر اپنے شوہرکے اکاؤنٹ میں منتقل کرنے کے الزام میں گلبرگ انویسٹی گیشن پولیس نے انکی سابق جنرل مینجرآمنہ احمد اور اکاؤنٹنٹ عبدالستار کو گرفتارکرلیا۔ملزمان پر الزام ہے کہ انہوں نے جعل سازی سے ممتاز چیمہ کے اکاؤنٹ سے رقم نکلوائی اور بعدازاں کلمہ چوک میں اپنی ٹریول ایجنسی قائم کرلی۔ گلبر گ انویسٹی گیشن پولیس نے آمنہ احمد اور عبدالستار کو گرفتار کرکے کارروائی شروع کردی ہے۔

مزید : علاقائی