سری لنکن ٹیم پرحملہ کیس سماعت 16جولائی تک ملتوی

سری لنکن ٹیم پرحملہ کیس سماعت 16جولائی تک ملتوی

لاہور ( خبر نگار )انسداددہشت گردی کی خصوصی عدالت نے سری لنکن ٹیم پرحملہ کیس کی مزید سماعت سولہ جولائی تک ملتوی کردی۔استغاثہ کے مطابق ملزمان عبدالوہاب اور زبیر وغیرہ پرالزام ہے کہ انہوں نے پاکستان کے دورہ پرآئی ہوئی سری لنکن ٹیم پرلبرٹی چوک میں اس وقت حملہ کردیاتھا جب وہ ہوٹل سے قذافی سٹیڈیم میچ کھیلنے کیلئے پہنچ رہے تھے اس حملہ میں پولیس ملازمین سمیت متعددافرادہلاک جبکہ لنکن ٹیم کے کھلاڑیوں سمیت کئی افرادزخمی ہوگئے تھے پولیس نے مقدمہ کے اندراج کے بعد حساس اداروں کی مدد سے ملزمان کوٹریس کرکے انہیں گرفتار کیا تھا۔

مزید : علاقائی