افغان مہاجرین کو ہر حال میں واپس جانا ہوگا، عبدالقادر بلوچ

افغان مہاجرین کو ہر حال میں واپس جانا ہوگا، عبدالقادر بلوچ

اسلام آباد ( خصو صی رپورٹ) وفاقی وزیر سیفران عبدالقادر بلوچ نے دو ٹوک موقف اختیار کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ پاکستان افغان مہاجرین کا مزید بوجھ اٹھانے کی سکت نہیں رکھتا۔ افغان مہاجرین کی واپسی پکی ہے۔ وفاقی حکومت مہاجرین کی واپسی کے لئے سنجیدہ ہے اور افغان مہاجرین کی جلد واپسی کے لئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ 10 لاکھ افغان باشندے ملازمتوں پر قابض ہیں۔ ان کی واپسی سے پاکستانیوں کی بیروزگاری میں نمایاں کمی آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت کے موقف کو سراہتے ہوئے کہا کہ افغان مہاجرین کی واپسی کے حوالے سے کے پی کے حکومت کا موقف درست ہے کہ افغان مہاجرین کا مزید بوجھ برداشت نہیں کر سکتے۔ انہوں نے کہا کہ افغان مہاجرین آئندہ ماہ 19 جولائی کو افغان مہاجرین کی واپسی کے بارے میں تبادلہ خیال کے لئے پاکستان آئیں گے

مزید : صفحہ اول