کویت ،رہائشی عمارت میں آتشزدگی 6پاکستانیوں سمیت 9افراد ہلاک ،24زخمی

کویت ،رہائشی عمارت میں آتشزدگی 6پاکستانیوں سمیت 9افراد ہلاک ،24زخمی

کویت سٹی (مانیٹرنگ ڈیسک)کویت کی رہائشی عمارت میں آگ لگنے کے باعث 9افراد ہلاک ہو گئے ہیں جن میں سے 6کا تعلق پاکستان سے ہے جبکہ24افراد زخمی ہیں۔تفصیلات کے مطابق غیر ملکی میڈیا کا کہناہے کہ رہائشی عمارت میں لگنے والی آگ سے جاں بحق ہونے والے 6 افراد کا تعلق پاکستان کے شہر میاں چنوں سے ہے اور وہ ایک ہی خاندان کے افراد ہیں،زخمی ہونے والوں کو طبی امداد کیلئے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیاہے جن میں سے 5کی حالت تشویشناک بتائی جار ہی ہے۔غیر ملکی میڈیا کا کہناہے کہ آگ لگنے کا واقعہ فراوانیا میں پیش آیا ، بلڈنگ میں آگ شاٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی اور دیکھتے ہی دیکھتے پھیل گئی۔

مزید : صفحہ اول