سپریم کورٹ کا سندھ پولیس میں سیاسی مداخلت کا ازخود نوٹس

سپریم کورٹ کا سندھ پولیس میں سیاسی مداخلت کا ازخود نوٹس

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سپریم کورٹ کے چیف جسٹس نے سندھ پولیس میں سیاسی مداخلت کا ازخود نوٹس لے لیا۔ ایس ایس پی ساوتھ فاروق احمد کو ہٹانے کا حکم واپس لینے پر بھی حکومت سے جواب طلب کر لیا۔ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس انور ظہیر جمالی نے جسٹس امیر ہانی مسلم کے نوٹ کو پٹیشن میں تبدیل کر دیا ہے۔ جسٹس امیر ہانی مسلم نے نوٹ میں کہا تھا کہ سندھ پولیس میں سیاسی مداخلت کراچی بدامنی کیس کے فیصلے کی خلاف ورزی ہے۔ سپریم کورٹ کے چیف جسٹس نے ایک کاروباری شخصیت کے "فرنٹ مین" کی سندھ پولیس میں مداخلت کی خبر کا نوٹس لیتے ہوئے چیف سیکریٹری ، سیکریٹری داخلہ، آئی جی سندھ اور دیگر کو چار جولائی کو طلب کر لیا ہے۔ سپریم کورٹ نے حکومت سندھ سے اس بات کا بھی جواب طلب کیا ہے کہ ایس ایس پی ساؤتھ فاروق احمد کو ہٹانے کا حکم کیوں واپس لیا گیا۔

مزید : صفحہ اول