زکریا یونیورسٹی کے وائس چانسلر کی یوسف رضا گیلانی سکالرشپ کیلئے صوبیہ ریاض کی نااہلی ختم کرنے کی درخواست مسترد

زکریا یونیورسٹی کے وائس چانسلر کی یوسف رضا گیلانی سکالرشپ کیلئے صوبیہ ریاض ...

ملتان(سٹاف رپورٹر) زکریا یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے یوسف رضا گیلا نی سکا لر شپ کیلئے نااہلی ختم کرنے کی درخواست (بقیہ نمبر26صفحہ12پر )

مسترد کردی ‘صوبیہ ریاض نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا ‘بتایا گیا ہے کہ انجینئر نگ کالج کے شعبہ سول کی لیکچرر صوبیہ ریاض نے یوسف رضاگیلانی سکالرشپ کیلئے درخواست دی تھی مگر ان کو اس لئے نااہل قرار دے دیا گیا کہ وہ آرکیٹیکچر انجینئرنگ کی فیکلٹی نہیں ہیں جس پر انہوں نے وائس چانسلر کو درخواست دی مگر انہوں نے بھی ان کی داد رسی نہیں کی‘ صوبیہ ریاض کے مطابق جس وقت سینڈیکیٹ کے الیکشن میں حصہ لے رہی تھیں اس وقت سکالرشپ کیلئے شارٹ لسٹنگ ہورہی تھی اور میرے خلاف اس کو ہتھیار کے طور پر اپنا یا گیا جبکہ میں نے 2014میں اپلائی کیا تھا ، میرے الیکشن ہارنے کے بعد مجھے نااہل قرار دے دیا گیا کہ سکالرشپ نہیں مل سکتا جبکہ ماضی قریب میں دو سکالرشپ سول والوں کو ایواڑ کئے گئے ، اس کے مقابلے میں میڈم زہرا کو سلیکشن بورڈکیلئے بلالیا گیا، جن بنیادوں پر مجھے نااہل قرار دیا گیا ‘اسی پر دوسرے شعبوں میں سکالرشپ دے دئے گئے جیسے کامرس کے سیف اللہ کو بزنس ڈیپارٹمنٹ کا سکالرشپ دے دیا گیا ، اسی طرح آئی ایم ایس میں سکالرشپ جویراحمد دیا گیا جو میڈم ثروت سلطان اور فراست کنول کی رشتہ دار ہیں بورڈکو فراست کنول کو بھی سکالر شپ دینے پر مجبور کیا گیا۔

نااہلی

مزید : ملتان صفحہ آخر