پیپر آؤٹ سکینڈل ‘ وزیراعلیٰ کا سخت نوٹس ‘ بورڈ چیئرمینوں کی ہنگامی میٹنگ طلب

پیپر آؤٹ سکینڈل ‘ وزیراعلیٰ کا سخت نوٹس ‘ بورڈ چیئرمینوں کی ہنگامی میٹنگ طلب

ملتان( سٹاف رپورٹر) لاہور پیپر آؤٹ سکینڈل پر ہلچل مچ گئی ‘ ملتان سمیت4تعلیمی بورڈز کے چیئرمینوں کی ہنگامی میٹنگ لاہور میں طلب کر لی گئی ‘لاہور‘ملتان‘بہاولپور سمیت 4تعلیمی بورڈزکے چیئرمینوں کی میٹنگ کی صدارت سیکرٹری ہائر ایجوکیشن کمیشن نے کی ‘ میٹنگ میں بتایا گیا کہ وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے پیپرز آؤٹ ہونے کا سخت نوٹس لیا ہے ‘ اس حوالے سے موثراقدامات (بقیہ نمبر32صفحہ12پر )

کئے جائیں کہ آئندہ ایسا نہ ہو ‘ میٹنگ میں مزید بتایا گیا کہ وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے کہا ہے کہ پیپرز آؤٹ کرنے میں ملوث ملازمین کو نشان عبرت بنا دیا جائے تاکہ آئندہ کوئی ایسا کرنے کی جرات نہ کر سکے ‘ سیکرٹری ہائر ایجوکیشن کمیشن نے اس حوالے سے چیئرمین تعلیمی بورڈملتان ریاض ہاشمی سمیت چاروں تعلیمی بورڈز کے چیئرمینوں سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

پیپر آؤٹ

مزید : ملتان صفحہ آخر