پاکستان انجینئرنگ کونسل 18سال بعد نیا طریقہ کار اپنانے لگی، انجینئرنگ یونیورسٹیوں کو سب کیمپسز کے نام طلبہ کی ڈگریوں پر درج کرنے کا حکم

پاکستان انجینئرنگ کونسل 18سال بعد نیا طریقہ کار اپنانے لگی، انجینئرنگ ...

ملتان( سٹاف رپورٹر) پاکستان انجینئرنگ کونسل نے 18سال بعد نیا طریقہ کار اختیار کر لیا‘ ملک بھر کی انجینئرنگ یونیورسٹیوں کو ان کے سب کیمپسز کے نام فارغ التحصیل طلبا وطالبات کی ڈگریوں پر درج کرنے کا حکم دے دیا ہے‘ یہ فیصلہ سب کیمپسز اور مرکزی کیمپس کے میرٹ میں فرق کی بنا پر کیا گیا ہے‘ اس حوالے سے مراسلہ تمام انجینئرنگ یونیورسٹیوں کو بھجوادیا گیاہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر