چولستان کی زمین پر صرف چولستانیوں کا حق ‘ میرٹ پر الاٹمنٹ ہوگی ‘ اقبال چنٹر

چولستان کی زمین پر صرف چولستانیوں کا حق ‘ میرٹ پر الاٹمنٹ ہوگی ‘ اقبال چنٹر

بہاولپور(بیورورپورٹ)ہماری حکومت چولستانیوں کی فلاح و ترقی کے منصوبوں کے ذریعے علاقہ کی محرومی اور پسماندگی کو ختم کرنے کیلئے عملی اقدامات کررہی ہے ،چولستان کی زمین پر صرف چولستانیوں کا حق ہے انکو میرٹ کی بنیاد پر الاٹ کی جائیگی ان خیالات کا اظہار ملک محمد اقبال چنڑ نے(بقیہ نمبر55صفحہ12پر )

الصادق ڈیزرٹ ویلفیئر آرگنائزیشن کے زیر اہتمام عوامی نمائندوں،میڈیا نمائندگان اور چولستانیوں کے اعزاز میں دی گئی افطار ڈنر کی تقریب سے خطاب کے دوران کیا ،انہوں نے کہا کہ چولستانیوں کے لیے نہری پانی کے مسئلہ کے حل کے لیے حکومت سنجیدہ کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے بہت جلد ان کو مستقل بنیادوں پر پانی فراہم کیا جائیگا جبکہ پینے کے پانی کے لیے بھی وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کی طرف سے دیئے گئے ریلیف پیکیج کے تحت گیارہ سو ٹوبھوں کی بھل صفائی کرائی گئی ہے جس سے ان میں پانی ذخیرہ کرنے کی استعداد کار میں اضافہ ہوا ہے اور چولستان کے دور دراز علاقوں میں چولستانیوں اور ان لائیو سٹاک کے پائپ لائینز کے ذریعے پانی پہنچایا جارہا ہے ،ا اس موقع پر چولستانیوں رائے حق نواز ،محمد شفیع خان لنگاہ،فاطمہ بی بی اور دیگر نے صوبائی وزیر کو درپیش مسائل کے حوالے سے بتایا جس پر انہوں نے اس کے فوری حل کی یقین دہانی کرائی۔تقریب کے دوران آرگنائزیشن کے صدر ریاض بلوچ نے تنظیم کی عملی کاوشوں کے بارے بتایا اس موقع پر مہمان خصوصی ملک محمداقبال چنڑ کوآگنائزیشن کی طرف سے چولستانی روایتی اجرک پہنائی گئی اور پھول پیش کیے گئے ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر