راستہ بند کرنے پر تحریک انصاف کے ایم پی اے کیخلاف ایف آئی آر درج

راستہ بند کرنے پر تحریک انصاف کے ایم پی اے کیخلاف ایف آئی آر درج

چوک اعظم (نامہ نگار) تحریک انصاف کے ایم پی اے کروڑ عبدالمجید خان نیازی کے خلاف راستہ بند کرنے پر محکمہ شاہرات کے آفیسر(بقیہ نمبر21صفحہ12پر )

کی درخواست پر تھانہ کروڑ میں ایف آئی آر درج۔ تفصیل کے مطابق ڈسٹرکٹ آفیسر روڈز غلام شبیر نے تھانہ کروڑ میں درخواست دی کہ فتح پور کروڑ روڈ پر ڈیرہ عبدالواحد خان نیازی کے ساتھ عوام الناس کے لیے گزرنے والی سڑک جس کی لمبائی 0.66 کلومیٹر ہے پر عبدالمجید خان نیاز نے تین عدد گیٹ لگا کر بند کر دی ہے۔ جس سے عوام الناس کو گزرنے میں دشواری ہے۔ یہ سڑک ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کے فنڈ سے بنائی گئی تھی سڑک کو بند کرنے سے لوگوں کا گزرنا محال ہوگا۔ جس پر تھانہ کروڑ میں ایف آئی آر درج کر دی گی۔

ایف آئی آر

مزید : ملتان صفحہ آخر