کراچی میں بارشوں کے باعث مختلف شہروں سے ملتان آنیوالی مسافر ٹرینیں تاخیر کا شکار

کراچی میں بارشوں کے باعث مختلف شہروں سے ملتان آنیوالی مسافر ٹرینیں تاخیر کا ...

ملتان (خبر نگار خصوصی) کراچی میں ہونیوالی شدید بارشوں کے باعث مختلف شہروں میں ملتان آنیوالی مسافر ٹرینیں گذشتہ روز (بقیہ نمبر46صفحہ12پر )

بھی تاخیر کا شکار رہیں۔ تفصیل کے مطابق کراچی سے لاہور جانیوالی نائٹ کوچ 4گھنٹے 30منٹ، کراچی سے راولپنڈی جانیوالی پاکستان ایکسپریس 3گھنٹے، کراچی سے راولپنڈی جانیوالی تیز گام 4گھنٹے، کراچی سے پشاور جانیوالی خبیر میل ایکسپریس 2گھنٹے 30 منٹ، کراچی سے پشاور جانیوالی عوام ایکسپریس 2گھنٹے اور کوئٹہ سے راولپنڈی جانیوالی جعفر ایکسپریس 45منٹ جبکہ راولپنڈی سے ملتان آنیوالی مہر ایکسپریس 1گھنٹے کی تاخیر سے ملتان اسٹیشن پہنچیں جس کی وجہ سے مسافروں کو دشواری کا سامنا رہا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر