5ماہ کا بچہ موٹر سائیکل میں پھنس کر ، نشئی جوہڑ میں ڈوب کر جاں بحق

5ماہ کا بچہ موٹر سائیکل میں پھنس کر ، نشئی جوہڑ میں ڈوب کر جاں بحق

خانیوال، سرائے سدھو( نمائندہ پاکستان، ڈسٹرکٹ رپورٹر، نمائندہ خصوصی) پانچ ماہ کا بچہ موٹرسائیکل کے پہیے میں پھنس کر جاں بحق ہوگیا تفصیل کے مطابق گزشتہ روز (بقیہ نمبر17صفحہ12پر )

جھنگ کا رہائشی اکمل اپنی بیوی اور پانچ ماہ کے بچے کے ہمراہ موٹرسائیکل پر کبیروالہ آرہا تھا کہ بلاول پور ٹول پلازہ کے قریب اچانک بچے کی ٹانگیں پچھلے پہیے میں پھنس گئیں اور پھر دیکھتے ہی دیکھتے پورا دھڑ پہیے میں چلا گیا بچے کی موقع پر موت واقع ہوگئی جبکہ لوگوں نے پہیہ کھول کر بچے کی نعش کو نکالا ۔ سرائے سدھو میں بیس سالہ عدنان نشے کی حالت میں گندے پانی کے جوہڑ میں ڈوب کر جا بحق ہو گیا تین گھنٹوں کے بعد عدنان کی نعش کو گندے پانی کے جوہڑ سے نکالا گیا اور اس نو جوان کی ہلاکت کے بعد علاقے کے لوگوں کا کہنا تھا کہ ماہ رمضان کے مہینے میں بھی پولیس منشیات فروشی روکنے میں بری طرح ناکام نظر آ رہی ہے۔ لوگوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب اور آئی جی پنجاب سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر