شوہر کا بیوی پر تشدد، بیوی کی خودسوزی کی کوشش، دونوں گرفتار

شوہر کا بیوی پر تشدد، بیوی کی خودسوزی کی کوشش، دونوں گرفتار

ملتان (کرائم رپورٹر) شجاعباد کے نواحی علاقے بنگلہ موڑ پر شوہر کا بیوی پر تشدد خاتون نے پولیس کی جانب سے کارروائی نہ کرنے پر خود پر پٹرول چھڑک لیا۔ پولیس ن خاتون اور اسکے شوہر کو حراست میں لے لیا۔ بتایا جاتا ہے کہ فرزانہ بی بی اپنے(بقیہ نمبر42صفحہ12پر )

شوہر حنیف کے تشدد پر پولیس تھانہ صدر شجاع آباد کو مقدمہ درج کرنے کی درخواست دی۔ مقدمہ درج نہ کرنے پر تھانے کے باہر خود پر پٹرول چھڑکا تاہم فوری طور پر پولیس نے اسے حراست میں لے لیا۔

بیوی پر تشدد

مزید : ملتان صفحہ آخر