رمضان بازار شام 6بجے تک آپریشنل رکھنے کی ہدایات

رمضان بازار شام 6بجے تک آپریشنل رکھنے کی ہدایات

ملتان، گگو منڈی، لودھراں، بہاولپور، لیہ (خبر نگار، کرائم رپورٹر، نمائندگان) رمضان بازار شام 6بجے تک آپریشنل رکھنے کی ہدایات، ڈی سی او وہاڑی، لودھراں، بہاولپور اور لیہ سمیت پولیس آفیسر ڈاکٹر رضوان کا رمضان بازاروں اور سبزی منڈیوں کا دورہ، اشیاء کی کوالٹی اور نرخوں کا(بقیہ نمبر27صفحہ7پر )

جائزہ لیا، تفصیل کے مطابق ضلعی حکومت اور ٹاؤنز کی جانب سے لگائے گئے رمضان بازاروں میں ٹماٹر 40روپے فی کلوگرام فروخت کئے جارہے ہیں جبکہ اوپن مارکیٹ میں ٹماٹر کے نرخ 50سے 60روپے وصول کئے جارہے ہیں۔ رمضان بازاروں میں ٹماٹر سستا ہونے کے باعث زیادہ فروخت ہو رہا ہے اور رمضان بازاروں میں ٹماٹر نایاب ہو کر رہ گئے ہیں۔ علاوہ ازیں ایس ایس پی آپریشنز ملتان ڈاکٹر رضوان نے ایس ایچ او کے ہمراہ نیو سبزی منڈی کا دورہ کیا جس میں اشیاء خورد نوش ، سبزی وغیرہ کی کوالٹی چیک کی گئی اور ساتھ میں ریٹ لسٹ بھی چیک کی گئی، ایس ایچ او او رانچارج چوکی منڈی کو خصوصی طور پر ہدایت کی گئی کہ وہ وقتاً فوقتاً دورانِ گشت سبزی منڈی کا بھی راؤنڈ کریں گے اور ریٹ لسٹ کو بھی چیک کریں گے ۔ آخر میں صفائی کے متعلق بھی بریف کیا گیا کہ منڈی میں مال اتارنے سے پہلے عہدیداران منڈی کی مکمل صفائی کے ذمہ دار ہوں گے۔ دریں اثناء ملتان شہر کے رمضان بازاروں میں قائم شکایت سیل میں درج ہونے والی شکایت پر عمل درآمد نہیں کیا جاسکا ہے جس کے باعث رمضان بازاروں میں آنیوالے اکثر شہریوں نے شکایات درج کروانا بند کردی ہیں بتایا گیا ہے کہ رمضان بازاروں میں شکایت سیل قائم کئے گئے ہیں جن کا ازالہ کرنے کیلئے ضلعی اور ٹاؤنز افسران کی ڈیوٹیاں لگا ئی گئیں تھیں لیکن اس بارے میں معلوم ہوا ہے کہ شکایت سیل میں درج کروائی جانیوالی شکایت کے ازالے کیلئے اقدامات نہیں کئے جارہے ہیں جس کے باعث شہریوں نے شکایات درج کروانا بند کردی ہیں۔ گگو منڈی سے نامہ نگارکے مطابق وہاڑی علی اکبر بھٹی نے گذشتہ روز رمضان بازار گگو کا دروہ کیا ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر سید ماجد شاہ ۔ای ۔ڈی اوایگریکلچرچوہدری مشتاق علی ،سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی شیخ محمد یونس بھی ان کے ہمراہ تھے ڈی سی او وہاڑی نے تمام سٹالز پر جا کر اشیاء کا معیار اور وزن چک کیا اور اشیاء کے معار اور انتظامات کی تعریف کی ڈی سی او وہاڑی علی اکبر بھٹی نے کہا کہ رمضان بازاروں میں خریداروں کا رش اس بات کا ثبوت ہے کہ یہاں اعلیٰ اور معیاری چیزیں مقررہ ریٹس پر مل رہی ہیں لودھراں سے نما ئند ہ پا کستا ن کے مطابق ڈی سی او محمد شاہد نیاز نے علی صبح ڈی پی او اسدسرفراز کے ہمراہ سبزی منڈی کا دورہ کیا ۔ اس موقع پر ای ڈی او زراعت گلزار احمد خلجی، ڈی ایس پی عبدالرحیم لغاری، ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن رحیم طلب، سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی راحیلہ احمد رضا، عامر مجتبیٰ نائب تحصیلدار اور سپیشل برانچ کا سٹاف بھی موجود تھا۔ ڈی سی او محمد شاہدنیاز نے منڈی میں صفائی ستھرائی کا جائزہ لیا اور اُسوقت ہونے والی مختلف سبزیوں اور پھلوں کی نیلامی کے عمل کا مشاہدہ کیا۔ بہاولپور سے بیورورپورٹ کے مطابق ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن آفیسر ڈاکٹر احتشام انور مہار نے ضلع بھر میں قائم 12رمضان بازاروں کے منتظمین کو ہدایت کی ہے کہ عوامی سہولیات کے پیش نظر تمام رمضان بازار شام 6بجے تک آپریشنل رکھے جائیں۔یہ ہدایات انہوں نے میلے والی گلی بہاول پور میں قائم سستارمضان بازار کے اچانک معائنہ کے موقع پر دیں۔انہوں نے بتایا کہ رمضان بازاروں کے اوقات کار کے حوالہ سے متعلقہ تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز کو تحریری مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے۔انہوں نے ہدایت کی کہ رمضان المبارک کے آخری دن تک تمام رمضان بازاروں کو مکمل طورپر فعال رکھا جائے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر