عمران خان آج امجد صابری کے لواحقین سے تعزیت کرینگے

عمران خان آج امجد صابری کے لواحقین سے تعزیت کرینگے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان آج(جمعہ)کراچی آئیں گئے،معروف قوال امجد صابری کے لواحقین سے تعزیت اور عبدالستار ایدھی کی تیمارداری کریں گے۔تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان آج کراچی پہنچیں گے ۔وہ اپنے دورہ کراچی کے دوران مقتول قوال امجد فرید صابری کی رہائش گاہ پرجائیں گے جہاں وہ مرحوم کے اہلخانہ سے تعزیت کریں گے۔عمران خان معروف سماجی شخصیت عبدالستار ایدھی کی مزاج پرسی کرنے بھی جائیں گے۔پارٹی ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی چیئرمین شوکت خانم کینسر اسپتال کے افطار ڈنر میں بھی شرکت کریں گے جبکہ وہ پارٹی کی تنظیم سازی کے سلسلے میں مقامی رہنماؤں سے مشاورت بھی کریں گے۔