بلاول بھٹو زراری نے کل پارٹی کا اہم اجلاس طلب کرلیا

بلاول بھٹو زراری نے کل پارٹی کا اہم اجلاس طلب کرلیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زراری نے حکومت مخالف تحریک کے حوالے سے اہم اجلاس کل (ہفتہ) بلاول ہاؤس کراچی میں طلب کرلیا ہے ۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں پیپلزپارٹی کی تمام کو آرڈی نیشن کمیٹیوں کے ارکان کو بلایا گیا ہے ۔اجلاس میں تنظیمی امور اور عید کے بعد حکومت مخالف تحریک چلانے کے حوالے سے غور ہوگا ۔ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں سندھ ، خیبر پختون خوا، بلوچستان اور پنجاب جنوبی اور وسطی کی کوآرڈینیشن کمیٹی کے ارکان شرکت کرینگے۔ اجلاس میں تنظیمی امور سے متعلق بھی اہم فیصلے متوقع ہیں ۔

مزید : کراچی صفحہ اول