جمعیت کانفرنس دینی قوتوں کے اتحاد کے حوالے سے سنگ میل ثابت ہو گی :مولانا گل نصیب

جمعیت کانفرنس دینی قوتوں کے اتحاد کے حوالے سے سنگ میل ثابت ہو گی :مولانا گل ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


تیمرگرہ( بیو ر و رپو ر ٹ )جمعیت علما ء اسلام کے صو با ئی امیر وسابق سینیٹر مولانا گل نصیب خان نے کہا ہے کہ اگلے سال پشاور میں منعقدہ تا سیس جمعیت کا نفر نس صو بے کی سیاست کار خ تبد یل کر د ئیگی ،علما ء کرام آج جمعتہ الو داع کے موقع مسئلہ فلسطین کو اجا گر اور عالم اسلام میں دیر پا ء امن کے لے خصوصی دعا ئیں کروائیں ،مقامی صحا فیوں سے گفتگو کر تے ہو ئے مولناگل نصیب خان نے کہا کہ جمعیت علما ء اسلام کے سوسال مکمل ہو نے کے تناظر میں عظیم الشان’’صد سالہ تا سیس جمعیت کا نفرنس ،،کا اانعقاد کیا جارہا ہیں جس میں اسلامی ممالک سے وفود سمیت ملک بھر سے 60لاکھ سے زاید افراد شر یک ہو نگے ،انہوں نے کہا کہ مذ کو رہ کا نفر نس کی کا میابی کے حوالے سے ابھی سے تیا ریوں کا سلسلہ شر و ع کر دیا گیا ہے ،مذکورہ کا نفرنس میں میں اسلامی قوانین کے نفاذ ،مدارس د ینیہ کے کردار اور دینی قو توں کے اتحاد کے حوالے سے سنگ میل ثابت ہو گی ،مولانا گل نصیب خان نے اس موقع پر بعض ٹی چینلز کی جا نب سے ر مضان ٹرانسمیشن کے نام پر قو م کو گھمراہ کر نے اور علما ء کی بجا ئے دینی پر و گرامات فنکاراواں اور گلو کاراوں سے کر وانے کے عمل کوشدید تنقید کا نشامہ بنانے ہو ئے پیمرا سے ایسے پر و گرامات فو ر ی طو رپر بند کر نے کا مطا لبہ کیا ،انہو ں نے آج علما ء کرام اور خطیب حضرات سیجمعتہ الو داع کے موقع مسئلہ فلسطین کو اجا گر اور عالم اسلام میں دیر پا ء امن کے لے خصوصی دعا ئیں کروائیں