فاٹا متاثرین کی اپنے گھروں کو واپسی اولین ترجیح ہے ، رمضان خان رجڑ

فاٹا متاثرین کی اپنے گھروں کو واپسی اولین ترجیح ہے ، رمضان خان رجڑ

چارسدہ (بیورو رپورٹ)خطے میں رونماء ہونے والے تبدیلیوں کے تناطر میں گورنر خیبر پختونخوا اقبال ظفر جھگڑا پر بھاری ذمہ داریاں عائد ہو تی ہے ۔ اپریشن ضرب عضب کے نتیجے میں بے گھر ہونے والے متاثرین کی جلد از جلد آبائی علاقوں کو باعزت واپسی وفاقی حکومت کی ترجیح ہے تاکہ آئی ڈی پیز اپنے علاقوں میں زندگی کا نیا سفر شروع کر سکے ۔ خیبر پختون نخوا کے محصوص سیاسی روایات کی وجہ سے گورنر سیاسی معاملات میں دخل اندازی نہیں کر سکتے ۔ رمضان خان رجڑ ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صوبائی رہنماء رمضان خان آف رجڑ نے چارسدہ پریس چیمبر میں صحافیوں سے بات چیت کر تے ہوئے کہا کہ گورنر خیبر پختونخوا اقبال ظفر جھگڑا ایک زیرک سیاستدان ہیں اور گورنر کی ذمہ داریاں بطریقہ احسن سر انجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ وفاقی حکومت اپریشن ضرب عضب کے نتیجے میں بے گھر ہونے والے اپریشن متاثرین کو باعزت طریقے سے جلد از جلد آبائی علاقوں کو بھیجنے میں سنجیدہ ہے اور اس حوالے سے گور نر اقبال ظفر جھگڑا پوری کو شش کر رہے ہیں کہ جلد از جلد آئی ڈی پیز کا مسئلہ حل ہو جائے ۔ انہوں نے کہاکہ خطے میں رونماء ہونے والے تبدیلیوں کے تناطر میں گورنر خیبر پختون نخواہ کی ذمہ داریاں بڑھ گئی ہیں ۔ ایک طرف افغان مہاجرین کا مسئلہ ہے جبکہ دوسری طرف افغان حکومت سے سرحدی تنازعہ بھی چل رہا ہے ۔ گورنر خیبر پختون نخوا وفاقی حکومت کے نمائندے ہیں اور بڑی دل جمعی سے تمام امور سر انجام دے رہے ہیں مگر خیبر پختون نخوا میں محصوص سیاسی روایات کی وجہ سے گورنر کے پی کے زیادہ سیاسی معاملات میں دخل انداز ی نہیں کر سکتے جس کی وجہ سے بعض کارکنوں کو شکایات ہیں مگر اس کا مطلب یہ نہیں کہ گورنر کے پی کے اقبال ظفر جھگڑا کارکنوں کے کام نہیں کر تے ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر