چارسدہ میں سیکرٹری صحت آج ہسپتال کا دورہ کرینگے

چارسدہ میں سیکرٹری صحت آج ہسپتال کا دورہ کرینگے

چارسدہ (بیورو رپورٹ)سیکرٹری ہیلتھ خیبر پختون نخوا ڈسٹرکٹ ہیڈ کوآرٹرہسپتال چارسدہ کی حالت زار کے حوالے سے عوامی شکایات پر کل چارسدہ ہسپتال کا دورہ کرینگے ۔ سیکرٹری ہیلتھ کے آنکھوں میں دھول جھونکنے کے لئے ہسپتال انتظامیہ نے بھی تیاریاں شروع کر دی ۔ ہسپتال کی صفائی ستھرائی کے ساتھ ساتھ مریضوں اور لواحقین کی شکایات ختم کرنے کیلئے حصوصی ٹاسک پر کام شروع ۔ چارسدہ کے صحافیوں ،سول سو سائٹی ،تاجروں ،مختلف سیاسی جماعتوں ،طلباء تنظیموں اورمزدوروں نے چارسدہ ہسپتال میں جاری اندھیر نگری چوپٹ راج کے حوالے سے آج سیکرٹری ہیلتھ کے سامنے احتجاجی مظاہرے کی کال دے دی ۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیڈ کوآرٹر ہسپتال چارسدہ کے حوالے سے مسلسل عوامی شکایات اور احتجاج کا نوٹس لیتے ہوئے سیکرٹری ہیلتھ خیبر پختون نخواہ کل بروز ہفتہ چارسدہ ہسپتال کا تفصیلی دورہ کرینگے اور عوامی شکایات کا جائزہ لینگے ۔ دوسری طرف ڈی ایچ کیو ہسپتال چارسدہ کے انتظامیہ کو سیکرٹری ہیلتھ کے دورے کی خبر دو دن پہلے مل گئی جس پر ہسپتال انتظامیہ نے سیکرٹری ہیلتھ کے آنکھوں میں دھول جونکھنے کیلئے بھر پور تیاریوں کا آغاز کر دیا ہے ۔ ہسپتال میں داخل مریضوں اور ان کے لواحقین کو خوش کرنے کیلئے حصوصی ٹاسک پر کام شروع کر دیا گیا ہے جبکہ کیجولٹی میں آنیوالے مریضوں کو بھی رام کرنے کیلئے ہسپتال عملے کو حصوصی ہدایات جاری کئے گئے ہیں۔ ہسپتال میں ہنگامی بنیادوں پر صفائی ستھرائی کا کام شروع کیا گیا ہے اور سیکرٹری ہیلتھ کے دورے کو اپنے حق میں کرنے کیلئے ہسپتال انتظامیہ تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے ۔ دوسری طرف چارسدہ یونین آف جرنلسٹس کے زیر اہتمام چارسدہ کے صحافی برادری ،سول سوسائٹی ،تاجربرادری ،طلباء تنظیمیں ،سیاسی جماعتیں اورمزدور کل بروز ہفتہ سیکرٹری ہیلتھ کے سامنے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوآرٹر ہسپتال کی حالت زار ،ایڈمنسٹریٹر کی نااہلی اور غفلت کے خلاف ایک بڑا احتجاجی مظاہرہ کریگی جس کیلئے تیاریاں مکمل کی گئی ہے ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر