, ملک بھر میں جمعتہ الوداع آج عقیدت و احترام سے منایا جائے گا،سیکورٹی انتظامات مکمل

, ملک بھر میں جمعتہ الوداع آج عقیدت و احترام سے منایا جائے گا،سیکورٹی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد /لاہور(آئی این پی) لاہور سمیت ملک بھر میں جمعتہ الوداع آج نہایت عقیدت و احترام سے منایا جائیگاجبکہ پو لیس اور دیگر سیکورٹی اداروں نے فول پر وف سیکورٹی انتظامات کو بھی مکمل کر لیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں جمعتہ الوداع آج نہایت عقیدت و احترام سے منایا جائے گا ۔ملک بھر کی مساجد کے علاوہ جمعتہ الوداع کے اجتماعات کے لئے عیدگاہوں، کھلے میدانوں اور پارکوں میں بھی خصوصی انتظامات کیے جائیں گے جس میں ملک کی سلامتی، امن وامان،استحکام اورخوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں مانگی جائیں گیپولیس سمیت دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی طرف سے جمعتہ الوداع کے موقع پر سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں