حکمرانوں نے باران رحمت کو عوام کیلئے زحمت بنادیا،معراج الہدٰی

حکمرانوں نے باران رحمت کو عوام کیلئے زحمت بنادیا،معراج الہدٰی

کراچی( اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی سندھ کے امیر ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی نے کراچی سمیت سندھ بھر میں ہونے والی حالیہ بارشوں کے نتیجے میں قیمتی انسانی جانوں واملاک کے نقصان پر دلی دکھ کا اظہار کرتے ہوئے مرحومین کی مغفرت اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔ انہوں نے آج ایک بیان میں کہا ہے کہ بارش اللہ کی رحمت ہوتی ہے مگر حکمرانوں کی نااہلی وکرپشن کے نتیجے میں اب عوام کیلئے زحمت بنادی گئی ہے۔ شہر کے بیشتر علاقوں میں پانی کھڑا ہوا ہے جبکہ ہر طرف گندگی اور غلاظت کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں۔ بجلی کی لوڈشیڈنگ کے ساتھ پینے کے صاف پانی کے بحران نے عوام کی زندگی اجیرن بناکر رکھ دی ہے۔ صوبائی امیر نے حکومت سندھ سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر بارش کے پانی کا اخراج اور موسمی جراثیم کے خاتمے کیلئے جنگی بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر