واہ کینٹ،ناخلف بیٹے نے ماں اور بھائی کو گولیاں ماردیں
واہ کینٹ(نمائندہ پاکستان ) ٹیکسلا میں ناخلف بیٹے نے طیش میں آکر بھائی اور ماں کو گولیا ں مار دیں اور جمیل آباد میں رہائش پزیر بھائی کے گھر کو آگ لگادی آگ کے شعلے آسمان سے باتیں کررہے تھے عوام علاقہ نے فائربرگیڈ کو اطلاح دی مگر ان کے آنے سے قبل ہی گھر کا سارا سامان جل کر راکھ ہو گیا اور ملزم موقعہ سے فرارہونے میں کامیاب۔تفصیلات کے مطابق شمس نامی پٹھان اپنے بھائی اور والدہ کے ہمراہ گلی نمر 27جمیل آباد میں عاطف محمود سے کرائے پر مکان لیکر رہائش پزیر تھا والد کی وفات کے بعد جب وہ گاؤں سے جمیل آباد میں پہنے تو جائداد کے تنازے پر دونوں بھائیوں میں تلخ کلامی ہوگئی شمس نے غصے میں آکر پستول سے بھائی اور ماں کو چھلنی کر دیا جنھیں فوری طور پر ہسپتال پہنچایا گیا ماں اور بھائی ہسپتال میں زندگی وموت کی کشمکش میں مبتلا تھے کے ظالم بیٹے نے اپنی ماں کے گھر میں داخل ہو کر گیس کھول کر گھر کو آگ لگا کر لاکھوں روپے کے سامان کو راکھ کر دیا اور مالک مکان بھی جلنے سے لاکھوں کا نقصان ہو گیا اہل محلہ نے فوری طور پر پولیس کو اطلاح دی جس پر ٹیکسلا پولیس نے موقع پر پہنچ کر گھر اور سامان کی تبائی کا حال دیکھ کر مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی ۔