صوابی ،خاتون کے قتل کا ڈراپ سین ،قاتل شوہر نکلا

صوابی ،خاتون کے قتل کا ڈراپ سین ،قاتل شوہر نکلا

صوابی ( بیورورپورٹ) تورڈھیر پولیس کی دوران تفتیش خاتون کی قتل کا ڈراپ سین ہو گیا۔ قاتل اسکی شوہر نکلی تھانہ تور ڈھیر کے علاقہ جہانگیرہ میں مسماۃ امینہ کی قتل اس کی گھر میں ہوئی ،مگر واقعات کو چھپانے کے لئے اس کی شوہر نے خود اپنے بازو پر فائرنگ کرکے ایک ڈرامہ رچایا ،کہ کوئی نامعلوم افراد ہمارے گھر میں گھس ہو کر ہم دونوں پر اندھا دھند فائرنگ کیا ،جس کے نتیجے میں میری بیوی موقع پر جان بحق اور میں زخمی ہو گیا۔ ایس ایچ او منصف خان و انوسٹی گیشن ٹیم نے جائے واردات کا جائزہ لیتے ہوئے ،ان کے قریبی رشتہ داروں سے ان کے گھر یلو معاملات میں تفتیش جاری کی اسی دوران مقتولہ کے بھائی رفیق اللہ نے تفصیلات بتاتے ہوئے ملزم صابرعلی نے گھریلو ناچاقی کی بنا پر اپنی بیوی مسماۃ آمینہ پر باارادہ قتل اسلحہ آتشین سے فائرنگ کرکے قتل کیا اور جرم چھپانے کی خاطر صابرعلی نے اپنے آپ پر فائر کرکے خود کو زخمی کیا ،جس پر ڈی پی او صوابی جاید اقبال خان اس واقع پر نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی لاہور پشم گل خان کی قیادت میں ایس ایچ او تھانہ تورڈھیر منصف خان بمع پولیس نفری نے ملزم صابر علی ولد شمس العلی سکنہ جہانگیرہ کو گرفتار کر لیا #

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر