صوابی میں جنگلی پرندوں کا شکار غیر قانونی طریقے سے جاری

صوابی میں جنگلی پرندوں کا شکار غیر قانونی طریقے سے جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


صوابی( بیورورپورٹ)نظام پور کے علاقے گیم ریز میں شکاری پر پابندی کے باوجود جنگلی پرندوں کا شکار غیر قانونی طریقے سے جاری ہے جس کی وجہ سے جنگلی پرندوں کی نسل ختم ہو تی جارہی ہے ۔تفصیلات کے مطابق صوبہ خیبر پختونخوا کی سب سے بڑی گیم ریز نظام پو ر میں جنگلی پرندوں کا غیر قانونی شکار ، افزائش نسل کے موسم میں بھی جاری ہے۔ اس غیر قانونی شکار میں محکمہ وائلڈ لائف کے اہلکاروں کے ملوث ہونے کا بھی اندیشہ ہے ۔ ان اہلکاروں کی ملی بھگت سے وہاں کے مقامی شکاری ، تیتر ، کالے تیتر اور چکور کے بچوں کو پکڑ کر بازار میں مہنگے داموں فروخت کر تے ہیں صرف یہ نہیں بلکہ اس پارک میں موجود ہرن اور چتیل کو بھی رات کے وقت اپنے منظور نظر افراد کے لئے شکار کر لیتے ہیں اور پھر یہ بہانہ بنایا جاتا ہے کہ اس جانور کو کسی جنگلی جانور نے اپنے خوراک بنا چکا ہے یا پھر بیماری کی وجہ سے مر چکا ہے بتایا گیا ہے کہ اس علاقے کے پارک میں کچھ عرصہ پہلے سینکڑوں کی تعداد میں جنگلی پرندے موجود ہو تے تھے لیکن اب ان کی نسل ختم ہونے کی قریب ہے اگر حکومت نے فوری طور پر اس کا تدارک نہ کیا تو قدرت کی طرف سے ان خوبصورت پرندوں کی نسل ختم ہو جائے گی لہذا وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا اور متعلقہ حکام فوری طور پر اس کا نوٹس لے کر تدار ک کیا جائے#