پاکستان کو آج بھی عبدالستار ایدھی کی ضرورت ہے، جسٹس انور ظہیر جمالی

پاکستان کو آج بھی عبدالستار ایدھی کی ضرورت ہے، جسٹس انور ظہیر جمالی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس انور ظہیر جمالی نے کہاہے کہ عبدالستار ایدھی نے انسانیت کی جو خدمت کی اس کی مثال دنیا میں نہیں ملتی ہمیں آج بھی ان کی ضرورت ہے ۔جمعرات کو چیف جسٹس آف پاکستان انور ظہیر جمالی نے کراچی میں ایدھی ہوم کھارادر کا دورہ کیا اور ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ عبدالستار ایدھی کی عیادت کی۔ اس دوران چیف جسٹس نے عبدالستار ایدھی بلقیس ایدھی اور صاحبزادے فیصل ایدھی سے ان کی صحت سے متعلق آگاہی حاصل کی۔ چیف جسٹس نے کہا کہ عبدالستار ایدھی نے انسانیت کی جو خدمت کی اس کی مثال دنیا میں نہیں ملتی پاکستان کو آج بھی ایدھی کی ضرورت ہے۔ اللہ تعالی عبدالستار ایدھی کو جلد صحت یاب کرے تاکہ وہ دوبارہ لوگوں کی خدمت کریں۔واضح رہے کہ عبدالستارایدھی گردوں کے مرض میں مبتلا ہیں۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر