عزیر بلوچ کے4مقدمات کی سماعت عدالت پیش نہ کرنے پر ملتوی

عزیر بلوچ کے4مقدمات کی سماعت عدالت پیش نہ کرنے پر ملتوی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)انسداددہشت گردی کی خصوصی عدالت نے لیاری گینگ کے سربراہ عزیر بلوچ کے4مقدمات کی سماعت پولیس کی جانب سے ملزم کو عدالت پیش نہ کرنے پر ملتوی کردی ہے۔ پولیس نے عدالت کو دوران سماعت بتایا کہ سیکیورٹی خدشات ہیں عزیر بلوچ کوعدالت میں پیش نہیں کرسکتے۔ پولیس حکام کے مطابق ہم نے محکمہ داخلہ سندھ کومقدمات جیل میں چلانے کی تحریری درخواست کردی ہے۔عزیر بلوچ کیخلاف کھارادر اور کلری تھانوں میں مقدمات درج ہیں۔عزیر بلوچ کے خلاف قتل،اغوا،پولیس مقابلہ،اقدام قتل اور بارودی مواد رکھنے کے الزام میں 2012میں مقدمات درج کئے گئے تھے۔عدالت نے پولیس کے دلائل سننے کے بعد سماعت ملتوی کردی

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر