صوابی ،معمولی تکرار پر فائرنگ ،1 جاں بحق

صوابی ،معمولی تکرار پر فائرنگ ،1 جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


صوابی( بیورورپورٹ)مرغز ضلع صوابی میں زبانی تکرار پر ایک شخص کو موت کے گھاٹ اُتار دیا گیا عدنان ندیم سکنہ مرغز نے تھانہ زیدہ میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ ان کے بھائی عامر ندیم کو مبینہ طور پر گوہر رحمن ، شمس الرحمن اور عطاء الرحمن نے فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا رپورٹ میں وجہ قتل یوں بیان کی ہے کہ مقتول اور ملزمان کے مابین چھ ماہ قبل زبانی تکرار ہوئی تھی زیدہ پولیس نے مقتول کے بھائی کی رپورٹ پر مبینہ ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے#