صوابی ،3 سال کی بچی اغواء کارروں کے چنگل سے بازیاب

صوابی ،3 سال کی بچی اغواء کارروں کے چنگل سے بازیاب

صوابی( بیورورپورٹ) زیدہ پولیس نے ایک کارروائی کے دوران 3سالہ معصوم بچی کو ملزمان کے چنگل سے بازیاب کر لی۔تفصیلات کے مطابق مدعی حاجی بہادر ولد خان بہادر سکنہ شاہ مننصور نے تھانہ زیدہ میں اپنی 3سالہ بچی حُسنہ کی اغواء کی رپورٹ درج کراتے ہوئے بتایا کہ میری بچی کو کسی نامعلوم افراد نے اغواء کیا ہے،ڈی پی او صوابی جاوید اقبال خان نے نوٹس لیتے ہوئے بچی کو بازیاب کرانے میں ڈی ایس پی صوابی اظہار شاہ خان کی قیادت میں خصوصی ٹیم تشکیل دی ،جبکہ اسی اثناء پر ڈی پی او صوابی کو باخبر ذرائع سے اطلاع ملی کہ دیہہ شاہ منصور سے 3کسان اسم مسکن نامعلوم نے ایک چھوٹی بچی حسنہ جس کی عمر 3/4سال بنتی ہے کو اغواء کار کسی خاص جگہ پر لے جا رہے ہیں ،جس پر ڈی پی او صوابی جاوید اقبال خان کی ہدایت پر ڈی ایس پی اظہار شاہ خان کی قیادت میں ایس ایچ او زیدہ محمد اصغر خان،سب انسپکٹر سجاد خان و نفری ہمراہ بچی کی برآمد گی اور تلاش ملزمان شروع کرکے 4گھنٹوں کے اندر اندر بچی کو برآمد کرکے ملزمان رحمان علی ولد سید شاہ سکنہ کلابٹ حال ایبٹ آباد ،انور اللہ ،مہربان شاہ پسران رسول شاہ ساکنان چارباغ صوابی کو گرفتار کرکے بچی کو ملزمان کے چنگل سے آزاد کیا ،جس کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید انٹاروگیشن جاری ہیں #

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر