بد اعنوانی ،کرپشن اور اختیارات کے ناجائز استعمال پر ھیڈ کانسٹیبل معطل
پشاور( کرائمز رپورٹر )انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا ناصر خان دُرانی نے بد اعنوانی ،کرپشن اور اختیارات کے ناجائز استعمال پر ھیڈ کانسٹیبل کو فوری طور پر معطل کرکے اُن کے خلاف محکمانہ کاروائی کا حکم جاری کردیاہے۔ تفصیلات کے مطابق مردان کے ایک شہری نے آئی جی پی کو درخواست دی تھی جس میں شکایت کی تھی کہ ھیڈ کانسٹیبل ایم ٹی اُو گل افسر انوسٹی گیشن برانچ مردان نے اُن کی درخواست متعلقہ افسروں تک پہنچانے اور اُس پر ضروری کاروائی کے لئے بھاری رقم مانگ رہاہے ۔ آئی جی پی نے شہری کی اس شکایت کا حقیقت جاننے کے لئے ڈی آئی جی انکوائری اینڈ انسپکشن کے زریعے انکوائری کرائی۔ جس نے اپنی تحقیقاتی رپورٹ میں شہری کی شکایات کودرست قرار دیتے ہوئے متعلقہ ھیڈ کانسٹیبل کے خلاف کاروائی کرنے کی سفارش کی۔ آئی جی پی نے ڈی آئی جی انکوائری اینڈ انسپکشن کی رپورٹ کی روشنی میں ھیڈ کانسٹیبل ایم ٹی اُو گل افسر کو فوری طور پر معطل کرکے اُن کے خلاف مزید محکمانہ کاروائی کرنے کا حکم جاری کردیاہے۔