فیصل صدیق خان کی درخواست ضمانت پر نوٹس جاری

فیصل صدیق خان کی درخواست ضمانت پر نوٹس جاری

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ نے ٹڈاپ کیس میں شریک ملزم فیصل صدیق خان کی درخواست ضمانت پر ایف آئی اے سمیت متعلقہ فریقین کو 19جولائی تک نوٹس جاری کردیئے ہیں ۔جمعرات کو سندھ ہائی کورٹ میں ٹڈاپ کیس میں شریک ملزم فیصل صدیق خان کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی ۔فیصل صدیق خان پر 31مقدمات درج ہیں اور وہ گزشتہ 6ماہ سے جیل میں ہے ۔وفاقی اینٹی کرپشن کورٹ نے فیصل صدیق خان کی درخواست ضمانت مسترد کردی تھی ۔سندھ ہائی کورٹ نے درخواست ضمانت کی سماعت کرتے ہوئے ایف آئی اے سمیت متعلقہ فریقین کو 19جولائی کے لیے نوٹس جاری کردیئے ہیں ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر