شبقدر زوڑ کندے میں کبوتروں پر لڑائی،17سالہ امان اللہ جان بحق

شبقدر زوڑ کندے میں کبوتروں پر لڑائی،17سالہ امان اللہ جان بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


شبقدر( نمائندہ خصوصی ) شبقدر زوڑ کندے میں کبوتروں پر لڑائی ۔17سالہ امان اللہ جان بحق۔قاتل شاہد کے خلاف تھانہ شبقدر میں ایف آئی آر درج۔تفصیلات کے مطابق تھانہ شبقدر کے علاقہ زوڑ کندے میں افطاری کے وقت دو نوجوان لڑکوں امان اللہ ولد زاہد اللہ اور شاہد ولد رسول خان کے درمیان کبوتروں پر لڑائی ہوئی لڑائی کے دوران شاہد ولد رسول خان اپنے آپ پر قابو نہ پا سکے اور چاقو نکال کر امان اللہ ولد زاہد اللہ کو مار ا جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا جس کو فوری طور پر علاج کے لیے ہسپتال لے جا یا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لا سکا اور روزے کی حالت میں شہید ہو گیاواقعہ کی ایف آئی آر شاہد ولد رسول خان کے خلاف درج کیا گیا