چارسدہ ،کبوتروں کے تنازعہ پر نوجوان قتل ،ملزم فرار

چارسدہ ،کبوتروں کے تنازعہ پر نوجوان قتل ،ملزم فرار

چارسدہ (بیورو رپورٹ) کبوتروں کے تنازعہ پر نوجوان قتل ۔ ملزم فرار ۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ شبقدر کے حدود زوڑ کندی میں کبوتروں کے تنازعہ پر ملزم شاہد ولد رسول خان سکنہ زوڑ کندے نے اندھا دھند فائرنگ کرتے ہوئے 17سالہ نوجوان امان اللہ ولد زاہد سکنہ زوڑ کندے شبقدر کو قتل کر دیا ۔ ملزم واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ۔ پولیس نے مقتول امان اللہ کے والد زاہد اللہ کی رپورٹ پر قتل کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر